Chào các bạn! Vì nhiều lý do từ nay Truyen2U chính thức đổi tên là Truyen247.Pro. Mong các bạn tiếp tục ủng hộ truy cập tên miền mới này nhé! Mãi yêu... ♥

Another Sneakpeak

#SneakPeak Of Upcoming Novel...
from 1st day of Ramzan daily....
Comment fast.. if you want to read...
#محبت_ہوگئی_آخر
از قلم مصطفیٰ چھیپا "ایک تو پتا نہیں لوگوں کو کیا مسئلہ ہے سب نے بُڈھا ہی سمجھ لیا ہے مُجھے جسے دیکھو تُم سے اظہارِ ہمدردی کرنے لگ جاتا ہے جیسے کوئی بہت ہی بڑا ظُلم ہوگیا تمہارے ساتھ دس سال کا فرق کوئی اتنا بڑا بھی نہیں..."
وُہ بات پوری سنے بغیر ہی پھٹ پڑا جب سے اُن دونوں کی شادی ہوئی تھی وُہ بہت سوں کے منہ سے یہ باتیں سُن چُکا تھا..
"دس سال کا فرق.."
اپنی بات دہراتے ہوئے وُہ خود ہی ہنس دیا..
"مگر آپ تو مُجھے ایسے ہی پسند ہیں.."
نور کے بے ساختہ کہے جانے والے جملوں نے اُس کی ہنسی کو بریک لگایا آنِ واحد میں اُس کی نظریں نور کی کرنجی آنکھوں میں جا ٹھہری بڑا ہی فسوں خیز لمحہ آ رُکا تھا اُن دونوں کے درمیان...

Bạn đang đọc truyện trên: Truyen247.Pro