Sneakpeak
#Sneakpeak of Upcoming episode....
#راحیل_کا_دیوانہ_عشق
#میدان_حشر
"تُم یہاں کیا کر رہے ہو....تمہاری ہمت بھی کیسے ہوئی یہاں آنے کی..."
طیات راحیل کو وہاں دیکھ کر سیخ پا ہوگئی تھی....
راحیل اُسکی بات کو نظرانداز کرکے اُسکے طرف بڑھا....
"تُم مُجھے چھوڑ کر کیسے چلی گئی تُم نے تو وعده کیا تھا تُم مُجھے کبھی چھوڑ کر نہیں جاؤ گی کیوں آگئی اپنے گھر سے طیات میں بہت اکیلا ہوگیا ہوں میں اُس پورے گھر میں اکیلا مُجھے اُسکے درو دیوار سے خوف آنے لگا ہے ...واپس چلو میرے ساتھ ہمارے گھر...."
راحیل اُسکے قریب ہوا....
"تُم کتنا گرو گے کوئی حد ہے تمہارے گرنے کی...
تُم مُجھے طلاق دے چکے ہو میں تمہاری کُچھ نہیں لگتی تُم میرے لیے صرف ایک اجنبی ہو بس...
میں حرام ہوں تمہارے لیے اور تُم میرے لیے خدارا مُجھے گُنہگار مت کرو..."
طیات چیختے ہوئے بولی....
"نہیں تُم میری ہو...سُنا تُم نے تُم صرف میری ہو میری بیوی تُم میرے لیے ہی تو حلال ہو صرف...
راحیل کی طیات...
میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں تُم بھی واپس چلو میرے ساتھ میں مر جاؤں گا طیات تمہارے بغیر..."
راحیل کی آنکھوں میں پہلی بار نمی تھی حالت جنونی تھی....
طیات کے اندر کُچھ ٹوٹا تھا اُسکی آنکھوں میں نمی دیکھ کر....
راحیل نے اُسے شانوں سے پکڑ لیا طیات یکدم ہوش میں آئی تھی اُس نے اُسکے ہاتھوں کو جھٹکنا چاہا مگر گرفت مضبوط اور مضبوط تر ہوتی چلی گئی طیات نے سہمی نظروں کا رُخ اُسکی طرف کیا...
راحیل کی آنکھوں میں دیکھ کر اُسے خوف آنے لگا اُسکی آنکھوں میں وہی ضد تھی وہی جُنوں جو اُس رات تھا وُہ اُن آنکھوں کو پڑھ سکتی تھی آج ضد اور جُنوں کے ساتھ اُن آنکھوں میں عشق تھا دیوانہ عشق....
Bạn đang đọc truyện trên: Truyen247.Pro