Sneak peak
#Sneakpeak Of Upcoming Episode...
"یہ آخری ملاقات ہے..." 😥😥💔
#بچھڑے_سفر_میں
از قلم #مصطفیٰ_چھیپا
"ماہی..." اُسے لگا اُس کے دِل نے دھڑکنا بند کردیا.. جیسے اُسے ریگستان کی تپتی ریت پر برہنہ پھینک دیا ہو خاردار راہوں پر ننگے پیر چلا دیا گیا ہو..
بکھرے بال،متورم اور بنجر آنکھیں، زخمی چہرہ پژمردہ چال...
"یہ میری ماہی نہیں ہے؟"
اُس نے خود کو دلاسہ دیا مگر وہ آنکھوں کے سامنے تھے وہ چاہتا بھی تو کیسے نکارتا اُس حقیقت کو...
"یہاں اسی جگہ ہمارا سفر شروع ہوا تھا جہاں سے شروعات ہوئی تھی اُسی مقام پر ختم ہوا تمہیں پتا ہے منتہٰی جب میں نے پہلی بار تمہیں یہاں دیکھا تھا کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ..."
"بس کرو زیان میں فیصلہ کر چُکی ہوں،میں کسی اور کی بیوی ہوں تُم میری راہ کھوٹی کرنے کی ناکام کوششیں مت کرو تم خود گمراہ ہوجاؤ گے میں واپس نہیں آؤں گی میرے سامنے میری منزل اور مقصد صاف ہیں..."
"گھائل روح کیا یہی تمہاری منزل ہے.."
وُہ تڑپ کر بولا..
منتہٰی نے اُس کے بڑھتے ہوئے ہاتھ کو اپنی طرف آنے سے پہلے ہی بے نیل و مرام اُس ہی کی طرف لوٹا دیا۔۔۔
"تُم نہیں جانتی ہو میری جان بستی ہے تُم میں..."
زیان نے آخری کوشش کی تھی...
"جھوٹ نہیں کہوں گی..میری جان میرے ابو میں بستی ہے.."
وُہ جاتے جاتے رکی تھی...
"سچ بھی تو نہیں کہا تُم نے ہر دم ہر لمحہ تُم منکر رہی میری چاہت سے مگر اب تمہارا لہجہ بتا رہا ہے چاہنے لگی ہو مُجھے..."
زیان نے نم آنکھوں کے ساتھ مسکرانے کی ناکام کوشش کی...
"ہجر تو روح کا ایک موسم ہے سرد تنہائیوں کا عجب سلسلہ ہے اُفق تا اُفق یہ آخری ملاقات ہے اور کتنا سچ سننا چاہتے ہو زیان زاہد..."
اُس نے براہِ راست زیان کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہا...
Bạn đang đọc truyện trên: Truyen247.Pro