Sneak peak
#Enjoy💞💞💞💞💞
#Sneak_Peak
#میدان_حشر
ازقلم #مصطفیٰ_چھیپا
"ہر کسی نے میرا استعمال کیا اپنے اپنے مفاد کے لیے ہر ایک نے مُجھے صرف استعمال کیا ہے...میں آپکو کبھی معاف نہیں کروں گا کبھی نہیں...جب کسی نے میرے بچپن کا نہیں سوچا میں کیوں کسی کے بڑھاپے کا سہارا بنوں آپ رہیں اکیلے یہ میری طرف سے آپکی سزا ہے... ایاز احمد..."
ابوبکر نے ایاز کو بری طرح سے خود سے الگ کیا جس سے اُن کا کمزور جسم لڑکھڑا گیا...
"مُجھے معاف کردو بیٹا ورنہ میں مر جاؤں گا یہ خلش مُجھے جیتے جی مار رہی ہے یہ میرے
وجود کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے..."
ایاز نے اُسکے آگے ہاتھ جوڑ دیے...
"خلش..."
ابوبکر عجیب انداز میں ہنسا...
"جانتے بھی ہیں خلش کیا ہوتی ہے..."
ابوبکر بیچ کا فاصلہ طے کرکے ایاز کے سامنے جا کھڑا ہوا...
"خلش پیہم سے انسان پتھر کا ہوجاتا ہے اُسکے سارے احساس مرجاتے ہیں...خلش آشوب سے آنکھیں احساسات سے عاری ہوجاتی ہیں...دیکھیں میری آنکھوں میں اپنی آنکھوں کا گدلا
عکس جس میں صرف نفرت ہے صرف نفرت..."
ابوبکر نے براہِ راست ایاز کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہا...
ایاز کو اُس کی آنکھوں سے خوف آنے لگا...
Bạn đang đọc truyện trên: Truyen247.Pro