Season 2
1st #sneakpeek of season 2...
Coming Soon....
#بچھڑے_سفر_میں
از قلم #مصطفیٰ_چھیپا
"کیا بات ہے بیٹا آپ اتنا چُپ چُپ کیوں ہیں..؟"
منتہٰی نے معاویہ کو گود میں اُٹھاتے ہوئے محبت سے پوچھا...
"مما کو بھی نہیں بتاؤ گے.." وُہ اُسکے بالوں میں ہاتھ پھیرتے ہوئے بولی...
"مُجھے اوپر کمرے میں نہیں جانا وُہ مارتے ہیں مُجھے آپکے پاس ہی رہنا ہے مما..."
وُہ ہچکیوں سے بُری طرح روتا ہوا اُس سے لپٹ گیا...
"کون مارتا ہے اور کس نے کہا آپ مُجھے چھوڑ کر کہیں جارہے ہیں مما آپکو کہیں نہیں جانے دیں گی صرف آپ ہی تو ہو میرے پاس..."
منتہٰی نے اُس کے آنسو صاف کرتے ہوئے سمجھایا اُسے لگا شاید کوئی بُرا خواب دیکھ لیا ہے مگر اُسکی حالت مزید بگڑنے لگی اُسے سانس لینے میں مشکل ہورہی تھی معاویہ کی ایسی حالت دیکھ کر منتہٰی کے ہاتھ پیر پھول گئے..
"زوہیب...زوہیب جلدی دیکھیں اسے کیا ہوگیا ہے.."
وُہ چیخنے لگی..
"کیا ہوا..؟" چند ہی لمحوں بعد وُہ اندر داخل ہوا..
"اچانک سے اُٹھ کر رونے لگا کہہ رہا تھا اوپر والے کمرے میں نہیں جاؤں گا وُہ مارتے ہیں..."
وُہ مسلسل رو رہی تھی زوہیب کے چہرے پر تاریک سایہ لہرا گیا...
Bạn đang đọc truyện trên: Truyen247.Pro